اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاکستان میں آنے والے چار سے چھ مہینے اہم ہیں، افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ انڈین اور این ڈی ایس پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررے ہیں۔
اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہ دیا یے ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ چمن بارڈر آج کھول دیا ہوگا
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جو کرنا ہے جی بھر کے کرلے ہونے والا کچھ نہیں ہے۔ اپوزیشن ہاتھ خلا میں بھی لے جائے عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جانے والی ہے۔ اپوزیشن کو مفت مشورے دیتا ہوں جلسے جلوس نہیں آرام کرے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مقدر کا اسکندر ہے اپوزیشن ٹھس ہے، نالائق اپوزیشن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا مشکور ہوں۔ کرونا پاکستان اور دنیا میں بڑھ رہا یے مگر حکومتی اقدامات سے پاکستان میں حالات بہت اچھے ہیں۔ میں نے اسد عمر سے بات کی ہے جمعہ اور ہفتے کو چھٹی کریں گے۔ جمعہ اور اتوار کی چھٹی ہمیں قبول نہیں ہے۔
نواز شریف اور بلاول پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری طرف سے 16 فروری سے نواز شریف فارغ ہیں۔ بلاول جب پیدا ہوئے وہ عدم اعتماد پر چل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے لیے خوشخبری، وزیراعظم نے 54 سالہ لیز کی تجدید کر دی