دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔
حال ہی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی مارکیٹوں میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت روز بہ روز بڑھ رہی ہے، اس خطے میں رواں سال 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جولائی 2021 سے جون 2022 کے دوران اِس خطے کی مارکیٹوں میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے لین دین کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں پر کرپٹو رنسی کو اپنانے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
لیونل میسی کرپٹو ایکسچینج بِجٹ کے سفیر بن گئے
لاطینی امریکہ کرپٹو کرنسی کو اپنانے والے ممالک میں 40 فیصد ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ شمالی امریکہ 36 فیصد ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور اُس کے بعد وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک آتے ہیں جہاں پر 35 فیصد ترقی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے جن ممالک میں کرپٹو کرنسی زیادہ مقبول ہوئی ہے اُن میں ترکیہ اور مصر سرِ فہرست ہیں۔