وزیر اعظم کا جان کیری سے ملاقات میں افغانستان کے ساتھ تعلقات پر زور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا جان کیری سے ملاقات میں افغانستان کے ساتھ تعلقات پر زور
وزیر اعظم کا جان کیری سے ملاقات میں افغانستان کے ساتھ تعلقات پر زور

ریاض: امریکی صدر جوزف بائیڈن کے خصوصی نمائندے جان کیری نے وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو امن و سلامتی کے تحفظ اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مڈل ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشئیٹو سمٹ کی سائید لائن پر وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جان کیری نے ملاقات کی۔جان کیری کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا اعتراف کیا گیا۔

امریکی صدر جوزف بائیڈن کے خصوصی نمائندے جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دو طرفہ تعلقات، آب و ہوا اور ماحولیات میں مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

”یو ایس پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ” کے افتتاحی اجلاس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں خیالات، مہارت اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے، پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تخفیف، لچک اور موافقت میں سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم

امریکی صدر جوزف بائیڈن کے خصوصی نمائندے نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ دونوں فریقین نے تعاون کے ایک مؤثر فریم ورک کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔

Related Posts