اسلام آباد: مشہورومعروف صحافی عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ناموسِ رسالت ﷺ پر دنیا کی کسی شخصیت نے بات نہیں کی، یہ پیمانہ نہ بنایا جائے کہ جو شخص ٹی ایل پی کے ساتھ کھڑا ہے وہ عاشقِ رسول ہے اور باقی سب گستاخ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے معروف صحافی اور ٹاک شو کے میزبان عمران ریاض خان کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے ناموسِ رسالت ﷺ کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی کھل کر تعریف کی۔
کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آگیا
ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بھیک مانگنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔مفتی منیب الرحمان
معروف صحافی عمران ریاض خان نے کہا کہ حکومت پاکستان یا وزیر اعظم سے زیادہ پوری دنیا میں کوئی ایک لیڈر دکھائیں جس نے فرانس کی مذمت یا ناموسِ رسالت کے حق میں اور اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم عمران خان سے بڑھ کر بات کی ہو۔
ٹی وی میزبان عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شروع سے لے کر اب تک کوئی ایک وزیر اعظم یا صدر بتا دیجئے جس نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑھ کر اسلاموفوبیا کے خلاف اور عشقِ رسول ﷺ کے حق میں بات کی ہو، میں آپ کی بات مان لوں گا۔
ٹاک شو کے میزبان عمران ریاض خان نے کہا کہ عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان سے بڑھ کر کسی نے بات نہیں کی۔ پھر آپ کون سے عشق کے دعوے کر رہے ہیں۔ اگر آپ عاشقِ رسول ہیں تو سامنے کھڑا ہوا پولیس والا بھی عاشقِ رسول ﷺ ہے۔
Brilliant @ImranRiazKhan pic.twitter.com/COyA2MAlbW
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2021