معیشت سنبھالنے کے دعوے دار آج اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایم کیو ایم کو متحد اور بی اے پی کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جا رہا ہے،عمران خان
کراچی میں ایم کیو ایم کو متحد اور بی اے پی کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جا رہا ہے،عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت سنبھالنے کے دعوے دار آج اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں، لاؤ لشکر سمیت جنیوا جا کر بھیک مانگتے انہیں شرم بھی نہ آئی؟

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ سمیت جنیوا کانفرنس میں شرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔زمان پارک میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں  چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے حکومت کو نالائق ٹولہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں نفرت کی سیاست دوبارہ ہونے نہیں دینگے، علامہ راشد سومرو

گفتگو کے دوران چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ نااہل ٹولہ جنیوا سے بھی خالی ہاتھ واپس آئے گا، معیشت آج نہیں سنبھلی تو ریاست کل اس کا نقصان اٹھائے گی۔ اقتدار کی ہوس میں اندھے حکمران مہنگائی کا طوفان لائے تاہم پنجاب حکومت مثبت انداز میں اپنی سمت آگے بڑھ رہی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بے حس ٹولہ ملک پر مسلط ہوگیا جس سے غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دے رہی، یہ لوگ این آر او کے ذریعے اپنے آپ کو کلیئر کرانے میں لگے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی اداروں اور اہم ممالک نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا جسے موجودہ حکومت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے تاہم ڈیفالٹ کے خدشات تاحال ٹلے نہیں جسے چھپانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ امداد کے کسی بھی وعدے میں وقت کا تعین ہی نہیں کیا گیا۔

 

Related Posts