پب جی پر پابندی عملاً برقرار، شائقین کا غصہ عروج پر، پب جی کھولو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پب جی گیم پر پابندی عملاً برقرار، شائقین کا غصہ عروج پر، پب جی کھولو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
پب جی گیم پر پابندی عملاً برقرار، شائقین کا غصہ عروج پر، پب جی کھولو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی اے کی طرف سے پب جی پر پابندی عملاً برقرار ہے جس پر شائقین کا غصہ عروج پر پہنچ گیا، ٹوئٹر پر عمران خان پب جی کھولو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پب جی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے پابندی خود پی ٹی اے کے بیان کے مطابق عوام کی شکایت پر لگائی گئی، تاہم خود عوام ہی اِس پابندی کے شدید مخالف نظر آتے ہیں۔ ٹوئٹر پر پی ٹی اے کے خلاف بیانات کی بھرمار شروع ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پب جی کھیلنے والے شائقین اور ہمدردوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، وزیرِ اعظم عمران خان اور دیگر متعلقہ اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مختلف بیانات جاری کیے ہیں۔ شائقین کا سوال ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پب جی پر پابندی برقرار کیوں ہے؟

ٹوئٹر پر عمران خان پب جی کھولو ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کے تحت اب تک 30 ہزار سے زائد پیغامات بھیجے جاچکے ہیں جن میں وزیرِ اعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور پی ٹی اے کو ٹیگ بھی کیا جارہا ہے تاکہ پب جی کو فوری طور پر کھول دیا جائے، تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین اِس کے مخالف بھی نظر آئے۔

مخالف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پب جی تشدد پسند کھیل ہے۔ نوجوان نسل پب جی کھیل کر خودکشی کی طرف راغب ہو رہی ہے، تاہم پب جی کے حامیوں کا غصہ عروج پر ہے۔ شائقین نے وفاقی حکومت اور پب جی نہ کھولنے کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات کا محاذ کھول دیا ہے جس کے تحت شدید بیان بازی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پب جی کا قصہ، پابندی سے لے کر عدالتی فیصلے تک

Related Posts