اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ اور صبح و شام جھوٹ بولتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈد فتنہ صبح و شام جھوٹ بولتا ہے۔ صدرِ مملکت نے بھی عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا۔
عمران خان اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں۔ مریم اورنگزیب
بیان میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ شخص ہیں جو افراتفری پھیلانے کیلئے اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس پر عدالت جارہا ہوں تاہم یہ وقت ان کے عدالت نہیں، جیل جانے کا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر طاقتور قانون کے نیچے ہے تو عمران خان خود کو اور بشریٰ بی بی کو قانون کے حوالے کردیں۔
آج سے 3 روز قبل عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا بیان کھلی منافقت اور جھوٹ ہے۔ تقریر سے پتہ چل رہا تھا کہ فارن ایجنٹ فتنہ نواز شریف کا انٹرویو دیکھ چکا ہے۔