عمران عباس وادی ہنزہ کی تعلیمی شرح جان کر حیرت زدہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران عباس واددی ہنزہ کی تعلیمی شرح جان کر حیرت زدہ ہوگئے
عمران عباس واددی ہنزہ کی تعلیمی شرح جان کر حیرت زدہ ہوگئے

ہنزہ: اداکار عمران عباس، جو اس وقت قدرت کے حسین شاہکار وادی ہنزہ کے خوبصورت مقام سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، وادی ہنزہ کے بچوں کی تعلیمی شرح جان کر ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹا گرام پر وادی ہنزہ کے شرارتی بچوں سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں اسکول کے بچوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، عمران عباس نے کہا، ”مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ وادی ہنزہ کی تعلیمی شرح 100فیصد ہے اور 100فیصد بچے اسکول جاتے ہیں۔

عمران عباس نے یہ بھی کہا، ”مجھے حیرت ہے کہ ان بچوں نے مجھے دیکھتے ہی پہچان لیا۔” جب میں نے ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اداکار کے کون سے ڈرامے دیکھے ہیں، تو بچوں نے ’سحر ڈرامہ‘ کا بتایا، جس کی کاسٹ میں عائشہ خان بھی شامل ہیں۔

بچوں کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران عباس نے پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ ”بچوں کے ساتھ بچہ پارٹی“میرا جونیئر فین کلب۔ انہوں نے مزید بتایا کہ، ”ہنزہ میں اسکول جانے والے بچوں کے ساتھ چھوٹی سی ملاقات“۔

Related Posts