لندن:برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کو جان سے مارنے کے ارادے سے آنے والے شخص نے برطانوی عدالت میں اعترافی بیان دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار کیے جانے والے ملزم جسونت سنگھ چیل نے برطانوی عدالت میں بیان دیا کہ وہ ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے گیا تھا۔
لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت میں ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے انتقام لینا چاہتا تھا۔جسونت سنگھ پچھلے سال 25 دسمبر کو ونڈسر محل کے باہر ماسک پہنے اور تیر کمان تھامے کھڑا تھا جس پر پولیس نے اسے مشکوک جان کر حراست میں لیا تھا۔
مزید پڑھیں:سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے کا بیان سامنے آگیا