گھر گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے والا طبی عملہ بھی کورونا سے نہ بچ سکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 74 deaths by coronavirus 3,138 cases in a day

کراچی:محکمہ صحت سندھ کی جانب سے گھر گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے والا طبی عملہ بھی کورونا وائرس سے نہ بچ سکا۔بڑی تعداد میں طبی عملے کے وائرس سے متاثر ہونے کے باعث محکمہ صحت سندھ نے گھر گھر جاکر کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی سہولت عارضی طور پر معطل کردی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھر وں پرجاکر ٹیسٹ کرنے والے طبی عملے کی بڑی تعداد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث محکمہ صحت سندھ نے پیر کے روز تک گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت معطل کردی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نئی ٹیم کے لیے بھرتی کا سلسلہ ابھی جاری ہے، جیسے ہی نئی ٹیم مکمل ہوجائے گی گھر وں پرجاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا جائے گا۔

دوسری جانب کورونا کے خلاف کراچی کے نجی اسپتالوں کی کارکردگی پر محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے17نجی اسپتالوں میں 1075 مریض داخل ہوئے جن میں سے 240 جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق17میں سے 12 نجی اسپتالوں میں 343 مریض صحت یاب ہوئے، کراچی کے 13 نجی اسپتالوں میں ابھی بھی 492 مریض داخل ہیں۔

نجی اسپتالوں میں داخل 307 مریضوں کی حالت بہتر ہے جبکہ 64 افراد آئی سی یو اور 20 وینٹی لیٹر پر ہیں۔حکام محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متعلق نجی اسپتالوں کی کارکردگی رپورٹ 24 گھنٹے پہلے وزیراعلی سندھ کو پیش کر دی گئی ہے۔

Related Posts