ہندوتوا کی پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہندوتوا کی پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔پاکستان
ہندوتوا کی پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں ہندوتوا کی پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے جو مودی کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات کا رونما ہونا بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ جب دنیا امریکی صدر ٹرمپ کے بھارتی دورے پر نظریں جمائے بیٹھی ہے، دہلی فسادات کی آگ میں جل رہا ہے۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ دہلی کو ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے جس میں اپنے دفاع سے محروم مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں قتل کیا جارہا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہٹلر کی راہ پر چلتے ہوئے ہندوتوا کی پرتشدد کارروائیاں بند نہ کیں تو بھارت کے ایک  ہزار ٹکڑے ہوجائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے مسجد پر حملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے  کہا کہ بھارتی سیکولر قوتوں کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی علاقے اشوک نگر میں شام 6 بجے کے وقت مسجد کی بے حرمتی کی خبر شیئر کی۔

مزید پڑھیں:  سیکولر قوتوں کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ صدرِ مملکت

Related Posts