معروف پاکستانی اداکار شبیر جان نے مشہور اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ کام نہیں کرنے کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں سینئر اداکار شبیر جان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعدیہ امام وہ واحد اداکارہ ہیں جن کے ساتھ میں کبھی کام نہیں کرنا چاہتا۔
میزبان نے جب اُن سے اس کی وجہ پوچھی تو اداکار نے کہا کہ کچھ ذاتی مسائل ہیں جس کی وجہ سے کبھی سعدیہ امام کے ساتھ کام نہیں کرینگے، انہوں نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل ایک وقت تھا جب مجھے ایسا محسوس ہوا کہ ہمارے درمیان کچھ معاملات ٹھیک نہیں ہیں، میری ذاتی زندگی کو سعدیہ امام کی وجہ سے نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔
نصیرالدین شاہ اور تبو کی نئی فلم ’کتے‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا
شبیر جان نے کہا کہ دراصل ہم سال 2001 میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں شمالی علاقہ جات گئے ہوئے تھے جب ایک دن سعدیہ امام اچانک کمرے میں آکر بیوی کے سامنے میرے گلے لگ گئیں جو کہ میری بیوی کو تو نہیں البتہ مجھے بہت عجیب لگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سعدیہ امام میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں تھا کہ وہ میرے گل لگتیں، تاہم اس واقعے کے بعد میں نے بیوی کے احترام میں سعدیہ امام کے ساتھ آئندہ کبھی کام نہیں کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ آج تک برقرار ہے۔