گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی شوبز ستاروں کے نت نئے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سے لے کر مشہور مصنف خلیل الرحمان قمر تک اِن شخصیات کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر نت نئے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔
آئمہ بیگ کی منگنی ٹوٹنے کی خبر کے بعد اُن کے اوپر برطانوی ماڈل کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے گئے جنہوں نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے اور کئی لوگوں کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
ماضی میں جب علی ظفر پر بھی اس قسم کے الزامات عائد کیے گئے تھے تو اُس وقت انھیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
آیئے دیکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا شوبز ستاروں کے اسکینڈلز پر کیا ردعمل سامنے آرہا ہے: