ٹک ٹاک سے معاشرے میں فحاشی پھیلتی ہے، حریم شاہ نے بھی بندش کے فیصلے کی حمایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hareem Shah

لاہور: ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے ایپ پرپابندی کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ فحاشی والی ویڈیو ٹک ٹاک پر موجود تھیں ،ہمیں اداروں کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا کہ فحش ویڈیو بنانے سے بعض آ جائیں جس کے بعد سب نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی ایسی ویڈیو نہیں بنائیں جو کریمینل ایکٹ پر مبنی ہوں۔

ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب ٹک ٹاک کو بند کیا گیا تھا تو ہم نے آواز اٹھائی تھی اور صدائیں بلند کیں تھیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی کسی مسئلہ کا حل نہیں تاہم اس کے باوجود کچھ لوگوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے جان تک دے دی۔

مزید پڑھیں:حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو شیئر کردی

انہوں نے کہا کہ میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلے پر عوام کو قصور وار قرار دیتی ہوں ،حرکتیں کرنے کے بعد حکومت کو مجبور کیا گیا کہ احکامات صادر کیے جائیں،ہماری عوام ایسی ہے کہ اسے کوئی چیز مل جائے تو ہم اعتدال کی بجائے اس کا غلط استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اگر کوئی ویڈیو بنانی ہے تو ایسی ویڈیو بنائیں جس کا کوئی مقصد ہواورحکومت یا عدالت جب بھی کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اس میں ہمیں مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہے۔

Related Posts