بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر
بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگوں کو غیر اہم سمجھا جاتا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ہانیہ عامر نےکہا کہ ہمارے اردگرد بہت زیادہ خلفشار، شور شرابہ اور انتشار موجود ہے جو ہماری نظریں ان لوگوں سے ہٹا دیتا ہے جن کا ہمیں شکر گزار ہونا چاہئے اور تعریف کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسروں کو خوش رکھنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کرونگی، ہانیہ عامر

وکی پیڈیا کی سنگین غلطی، نادیہ خان ہانیہ عامر کو جیون ساتھی قرار دینے پر برہم

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ہراسگی اور بد زبانی کے خلاف سراپا احتجاج

انسٹاگرام پیغام میں ہانیہ عامر نے کہا ہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی اور ان لوگوں کیلئے روتے ہیں جو ہم سے دھوکہ کرتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کی مدد کرنا بھول جاتے ہیں جو ہماری مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں۔

پیغام میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ بعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو اس وجہ سے بھی غیر اہم سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر کوئی سوال جواب کیے کسی بھی وقت ہماری مدد کو دستیاب ہوتے ہیں۔ ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہئے جو ہمیں خوشی دیتے ہیں۔

بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ ان مہربان لوگوں کی تعریف کریں جو آپ کیلئے بھلائی چاہتے ہیں اور بدلے میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتے۔ ان کی کوششیں معمولی لگ سکتی ہیں کیونکہ وہ شاید آپ کی زندگی میں کسی بڑے واقعے کی وجہ نہیں بنے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ ان لوگوں کو سمجھیں جو آپ کی قدر کرتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو آپ کو اپنی زندگی جاری رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تعریف کریں اور ان کی اچھی کاوشوں کا جواب اچھائی سے دیں کیونکہ یہ نایاب لوگ ہیں۔ 

 

Related Posts