معیشت پردباؤ نہیں ڈالنا چاہتے،ٹیکسز اکٹھے کرناچاہتے ہیں، حفیظ شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معیشت پردباؤ نہیں ڈالنا چاہتے،ٹیکسز اکٹھے کرناچاہتے ہیں، حفیظ شیخ
معیشت پردباؤ نہیں ڈالنا چاہتے،ٹیکسز اکٹھے کرناچاہتے ہیں، حفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن صرف انتہائی ضروری حالات میں جاری رہ سکتاہے، انہوں نے کہا کہ معیشت پردباؤ نہیں ڈالنا چاہتے،ٹیکسز اکٹھے کرناچاہتے ہیں۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران معیشت کومرحلہ وارکھول رہے ہیں،رواں سال جی ڈی پی کی گروتھ منفی ایک سے ڈیڑھ فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ریلیف پیکیج کوسپورٹ کررہاہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلیے پیکیج جاری کیاگیاہے، آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت پردباؤ نہیں ڈالنا چاہتے،ٹیکسز اکٹھے کرناچاہتے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالرزتھا، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلیے فکسڈ ٹیکس متعارف کیاگیاہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں روپیکومارکیٹ ریٹ پرلایاگیا، آئی ایم ایف کیساتھ اچھا پروگرام طے کیاگیا۔روپے کی قدرکومصنوعی طور پربڑھایاگیاتھا، ورلڈبینک اوراے ڈی بی نے سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 100فیصداضافہ ہوا، عالمی معیشت 3فیصدتک سکڑے گی، جس کے باعث پاکستان کی ایکسپورٹ بھی متاثر ہوگی۔

Related Posts