گوادر میں بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، شرکاء کا سمندر، خواتین کی خصوصی شرکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gwa dar ko haq do rally in balochistan

کوئٹہ: گوادر میں بلوچستان کوحق دو تحریک کی ریلی میں سیکڑوں خواتین شریک، مولانا ہدایت الرحمن نے ریلی کو حکومت کی ماہی گیر،مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم قراردیدیا۔

بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی اپیل پرانسانی حقوق کے عالمی دن پر گوادر میں 26 روز سے مطالبات کے حق میں بلوچستان کو حق دو تحریک کے زیر اہتمام جاری دھرنے کے دوران بلوچستان کی تاریخی ریلی نکالی گئی۔

مزید پڑھیں:حق دو تحریک، گوادر میں دھرنا، سی پیک منصوبے کو متنازع تو نہیں بنایا جارہا؟

ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے دھرنے کے مقام پر پہنچے جہاں ریلی کے شرکا سے بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت حکومت کی ماہی گیر،مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت حق دو تحریک کے مطالبات منظور کرے نہیں تو عوام کا سمندر حکمرانوں کو بہاکر لے جائیگا۔

واضح رہے کہ گوادر میں ہزاروں افراد غیر ضروری چیک پوسٹوں، پانی اور بجلی کی شدید قلت اور غیر قانونی ماہی گیری سے روزگارکو لاحق خطرات کے خلاف رواں ماہ کے دوران15نومبر سے احتجاج کر رہے ہیں۔

حکومت نے گوادر کو حق دو تحریک کے چار مطالبات منظور کرلئے ہیں تاہم دھرنے کے شرکاء ان سے مطمئن نہیں یہی وجہ ہے کہ دھرنا اب بھی جاری ہے ۔

Related Posts