ملالہ یوسفزئی کی زندگی پرمبنی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gul makai
gul makai

ممبئی: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی مبنی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘  کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، گل مکئی کو 31 جنوری 2020 کو نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔

فلم کے پہلے ٹریلر میں ملالہ کی ابتدائی زندگی کے دنوں اور افغانستان و پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں طالبان کی جنگ کو دکھایا گیا، فلم میں ملالہ کا کردار ایک بھارتی لڑکی ریم شیخ نے ادا کیا ہے جنہیں مختلف آڈیشنز کے بعد اس رول کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

فلم میں ملالہ کی والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتہ، والد کا کردار اتول کلکرنی اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں مکیش رشی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں، فلم کی ہدایت امجد خان دے رہے ہیں، فلم 31 جنوری 2020 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قیامت کے روز ہم سب خدا کو جوابدہ ہوں گے۔حمزہ علی عباسی کا روزی گیبریل کو پیغام

فلم میں ملالہ یوسفزئی کے تعلیم کے حصول اوران کے خاندان کی راہ میں آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔ ٹریلرمیں طالبان کی جانب سے سوات کی خواتین پرتعلیم کے حصول پر پابندی عائد کرنے کے بعد ملالہ اوران کے خاندان کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں ملالہ اپنے والد سے سوال کرتی نظر آئیں کہ ‘طالبانوں کی اسکولوں سے کیا دشمنی ہے؟، جبکہ کسی نے یہ بھی کہا کہ ‘پاکستان کی پریشان حال عوام کو ایک آواز مل گئی اور ہم کو ہماری گل مکئی۔

Related Posts