حکومت پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں شرکت سے کسی کو نہیں روکے گی، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt won't stop anyone from attending PDM's Lahore rally: Shibli Faraz

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت سے کسی کو روکا نہیں جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا رویہ غیر جمہوری ہے، حکومت جلسوں سے خوفزدہ نہیں ہے بلکہ صرف کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جلسوں سے نالاں ہے۔

شبلی فراز نے پابندیوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران کرفیو نافذ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک بھر میں مشکل صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے بلاجواز ہنگامہ آرائی کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے پوچھا کہ ملتان میں کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران سیاسی پاور شو کے انعقاد سے اپوزیشن کو کیا فائدہ ہوا ہے؟۔

قبل ازیں شبلی فراز نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم جلسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے خواہ کتنی تاریخیں دی جائیں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزید پڑھیں:وفاق نے سندھ کی ترقی کا بیڑہ اٹھالیا، وزیراعظم جلد پیکیج کا اعلان کرینگے، محمود مولوی

شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر عروج پر ہے،انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ اپنے ذاتی فوائد کے لئے لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

Related Posts