لندن: شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے،عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ، نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پرغیر قانونی قبضہ اورپناہ گاہ کھولنے مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسی گری ہوئی حرکتوں سے سے اسحاق ڈاراورمسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
شہباز شریف کا کہناتھا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے، اسحاق ڈارنے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے تکبر، ضد، ہٹ دھرمی اورحسد کے نتیجے میں میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ، نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں بدلنے پر حکم امتناع جاری