حکومت کا 6 بجے تک کاروبار بند کرنے کا فیصلہ، دفاتربھی 2 بجے تک بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا 6 بجے تک کاروبار بند کرنے کا فیصلہ، دفاتربھی 2 بجے تک بند
حکومت کا 6 بجے تک کاروبار بند کرنے کا فیصلہ، دفاتربھی 2 بجے تک بند

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں دفاتر کے اوقات کار دوپہر 2 بجے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ 5 فیصد سے زائد کیسز والے اضلاع میں اسکول بند کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزرائے اعلیٰ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے، ذرائع کے مطابق کورونا پابندیاں 2 مراحل میں سخت کرنے کی تجویز زیر غور آئیں، پہلے مرحلے میں شام 6 تا سحری تک کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی سفارش کی گئی۔ دوسرے مرحلے میں ہائی رسک شہروں میں سات تا دس دن لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی۔

اجلاس کے دوران دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک محدود کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ کورونا کا پھیلاؤ نہ رکنے پر لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کیا گیا۔ 20 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

شام کے اوقات میں صرف فارمیسیز کھلی،پٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرزرکھنے، ہفتہ، اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے اور صرف پٹرول پمپ، فارمیسیز، سبزی و پولٹری شاپس اور کورونا ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کی تجاویز زیر غور آئیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں مزید 144 اموات کے بعدکورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار842تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84ہزار108ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 7 ہزار799افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار576، خیبر پختونخوا 3 ہزار29، اسلام آباد 652، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 227 اور آزاد کشمیر میں 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82 ہزار290 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 71ہزار150، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 10ہزار875، پنجاب2لاکھ 82 ہزار 469، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار815، بلوچستان21 ہزار365، آزاد کشمیر16ہزار193اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار241 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Related Posts