یوریشیائی ملک جارجیا میں ایک ارب پتی شخص اور اس کی اہلیہ کرسٹینا اوزترک ہے جو بنیادی طور پر روس کی شہری ہے،دونوں نےکچھ عرصہ قبل شادی کی تھی،تاہم اب انکی ایک بیٹی بھی ہے،بیٹی کی پیدائش کےبعددونوں نےسوچاکہ وہ ایک سال کےدوران 20 بچوں کوکیسےپیداکرسکتےہیں جس کے بعد انہوں نے سروگیٹس یعنی (متبادل ماؤں ) کی تلاش شروع کردی جوانکےبچوں کواس دنیامیں لاسکیں۔
گیلپ اور کرسٹینا نے ان 14ماہ میں 1لاکھ 38ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ کرکے 20سروگیٹس اور آیاؤں کا انتظام کیااوراس طرح دونوں 14 ماہ کے عرصے میں 20 بچوں کے ماں باپ بن گئے۔
جارجیا کے شہر باتومی کے رہائشی اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو ہی بڑی فیملی کا شوق ہے اس لئےہوسکتاہےکہ آئندہ دنوں میں انکے بچوں کی تعداد100تک پہنچ جائےاورہوسکتاہےکہ دنیامیں سب سے بڑی فیملی بنانےکاریکارڈبھی اپنےنام کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 26کروڑ87لاکھ افراد متاثر، 53لاکھ 3ہزار ہلاک