غناعلی کی اپنے والد کے ہمراہ “فادرز ڈے” کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غناعلی کی اپنے والد کے ہمراہ "فادرز ڈے" کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

حال ہی میں عمیر گلزار سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی کی اپنے والد کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

” فادرز ڈے ” کے موقع پر اداکارہ غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جو مداحوں میں بےحد مقبول ہورہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں غنا علی کے والد پشتون لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ نے سرمئی رنگ پر گولڈن کلر کی خوبصورت کڑھائی والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دُنیا کے تمام باپوں کو والد کا دن مبارک ہو۔‘

اداکارہ نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘ غنا علی نے مزید لکھا کہ ’بابا: میں ہمیشہ آپ کی چھوٹی بچی رہوں گی۔‘

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کے ڈراموں میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں گزشتہ روز ’فادرز ڈے‘ منایا گیا تھا اور اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنے والد سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مختلف پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کر رہے ہیں تو وہیں دُنیا کی معروف شخصیات نے بھی اس دن کو بڑے ہی شاندار انداز میں منایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انوشے عباسی کو مداحوں نے پاکستانی کترینہ کیف قرار دے دیا

Related Posts