ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 131 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ موذی مرض کا شکار مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
ضلع راولپنڈی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان کا کہنا تھا کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 26 ہزار 758 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 24 ہزار 817 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 131 کیسز میں سے 122 کا تعلق ضلع راولپنڈی اور باقی کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔ ضلع بھر میں ابھی تک کورونا سے 1 ہزار 27 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وقت ایکٹو کیسز 914، جن میں سے833 ہوم آئیسولیشن جبکہ 81 ابھی تک اسپتالوں میں ز یر علاج ہیں۔
عامر عتیق خان کے مطابق ہو لی فیملی اسپتال میں 16 اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آ ف یورالوجی میں 35 مر یض زیر علاج ہیں۔ گز شتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں مسلم ٹاؤن کی57 سالہ رشیدہ بی بی، گلیانہ میال گوجرخان سے72سالہ اقبال بیگم، کشمیرکالونی واہ کینٹ سے 77 سالہ یعقوب اور ڈھیری حسن آباد سے 69 سالہ سید واجد شیرازی شامل ہیں۔
کورو نا وائرس ڈیلٹا ویرینئٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سرکاری دفاتر میں آنے والے افراد اور سائلین کے لئے کورونا ویکسین کا سر ٹیفیکیٹ ضروری قرار دے دیا گیا۔ کورونا و یکسین کا سرٹیفیکیٹ کے بغیر کسی بھی سرکاری دفتر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ عوام کورونا و یکسینیشن سینٹر شناختی کارڈ کے ہمراہ جا کر ویکسین لگوائیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایکسائز آفس اسلام آباد نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کے لیے دو ماہ کی توسیع کردی