ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار ماسک پہن لیا،زیرعلاج فوجیوں کی عیادت کی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار ماسک پہن لیا،زیرعلاج فوجیوں کی عیادت کی
ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار ماسک پہن لیا،زیرعلاج فوجیوں کی عیادت کی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آخر کار قسم توڑ ہی دی اور کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے بنایا گیا ماسک پہن لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے پہلی بار چہرے پر ماسک پہن کر عوام کے سامنے اس وقت انٹری دی جب وہ میری لینڈ کے ملٹری اسپتال میں زیرِ علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ عوام کو وبا سے بچاؤ کی ترغیب نہ دینے اور عوامی اجتماعات میں ماسک نہ پہننے پر امریکی صدر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں تھے۔لیکن بالآخر آج انہوں نے ماسک پہن ہی لیا۔

Related Posts