فلور ملز مالکان کا حکومت سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: فلور ملز مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گندم 9100 سے 9200 روپے کے مابین جبکہ تھوک میں فی کلو گرام آٹا 105 سے 106 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گندم کی ذخیرہ اندوزی، تاجر بلیک میں خریدنے پر مجبور

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹا 115 روپے یا زائد فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ 30 روز قبل گندم 7800 روپے فی 100 کلو جبکہ آٹا 82 روپے فی کلو تھا۔ اس طرح گندم کی قیمت میں 1400 روپے فی 100 کلوگرام یکمشت اضافہ ہوا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی تھوک ریٹ پر قیمت 24 روپے فی کلو کے حساب سے بڑھی۔ مقامی اوپن مارکیٹ میں گندم کے ذخائر تو موجود ہیں لیکن منافع خور سٹے بازی میں لگے ہوئے ہیں اور ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے گندم کی مزید کاشت نہیں ہوسکتی۔

چوہدری عامر نے کہا کہ اگر حکومت فلور ملز کو فوری گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دے تو سٹے بازی اور ذخیرہ اندوزی روک دیں گے۔ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں آٹے کی قیمت 130 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ 

Related Posts