کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب
کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب

شہرِ قائد کے عوام کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی، ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلو مولوی برانڈ آٹا کراچی کے ہر شہری کے لیے 430 روپے میں دستیاب ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتِ سندھ کے تعاون سے ایم ایم فلور ملز کی طرف سے سستا آتا فروخت ہونے لگا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے  کے لیے 10 کلوگرام کے تھیلوں سے بھری گاڑیاں روانہ کردی گئیں جس سے شہریوں کو معاشی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

سستا آٹا خریدنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم ایم فلور ملز کا یہ اقدام قابلِ تعریف ہے۔ آٹے کے بحران کے باعث سانسوں کا سلسلہ بحال رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے اس موقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم فلور ملز کے سستے آٹے کی فراہمی سے عوام الناس کو دو وقت کی سستی روٹی نصیب ہوسکے گی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں گندم اور آٹے کے ساتھ ساتھ چینی کا بحران بھی جاری ہے۔ شہرِ قائد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمت 65 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ 

اس سے قبل  راولپنڈی میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا اوپن مارکیٹ میں غیر معیاری اور کم وزن آٹے کے تھیلے کی قیمت 1ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ چکی کا آٹا65سے70 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔

چکی کے آٹے، فائن آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نان بائیوں نے بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔دوسری جانب چینی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں چکی کا آٹا 65 سے 70 روپے فی کلو فروخت 

Related Posts