پشاور: علی الصبح انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پشاور میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک چار دہشت گردوں کی شناخت عزیز اللہ ، نیاز علی ، عدنان اور جمیل کے نام سے ہوئی ہے جب کہ پانچویں دہشت گردکی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔
مزید پڑھیں: دہشت گردوں کا سندھ سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی یہاں لائی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ