نہر میں رکشہ گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے،2لاشیں نکال لی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نہر میں رکشہ گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے،2لاشیں نکال لی گئیں
نہر میں رکشہ گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے،2لاشیں نکال لی گئیں

ٹھٹھہ:کے ڈی اے نہر میں رکشہ گرنے سے5افراد ڈوب گئے۔مقامی غوطہ خوروں کے مطابق 2لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں اور مقامی غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی خاتون اور ایک ضیعف شخص کی لاش نکال لی گئی ہیں، جب کہ دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ڈوبے والے افراد باگڑی سے تعلق رکھتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق رکشہ پتھر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا اور تیزی سے نہر میں جا گرا۔ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو درگاہ لال پیر پر حاضری کیلئے گئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ رکشہ کو گھر کا سربراہ چلا رہا تھا۔مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ جب کہ رکشے کو بھی نہر سے نکال لیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یہ نہر 16 فٹ گہری ہے، جب کہ اس میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ جس کے باعث لاشوں کی تلاش میں مشکلات آرہی ہیں، یہ نہر کراچی کو کروڑوں گیلن پانی فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترگئی، مسافر بال بال بچ گئے

Related Posts