کراچی:حیدرآباد کے قریب چہلم میں شرکت کے بعد واپس جانیوالے زائرین کی بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بس کراچی سے خیرپور جا رہی تھی کہ نوری آباد میں سپر ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بس کراچی کے انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریا سے حضرت امام حسین کے چہلم میں شرکت کیلئے آنیوالوں کو واپس لے کر خیرپور جارہی تھی۔ جعفر طیار سوسائٹی اور دیگر علاقوں سے زائرین بھی بس میں سوار تھے۔
ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ زخمیوں کو کوٹری کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ 10 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے،جاں بحق اور زخمیوں کو جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سمندری طوفان شاہین،سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش، سیلاب کا خدشہ