خیرپور، سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے 5بچوں سمیت 6جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیرپور، سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے 5بچوں سمیت 6جاں بحق
خیرپور، سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے 5بچوں سمیت 6جاں بحق

خیرپور: خیرپور میں سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ افراد کی جان لے لی ہے جن میں سے پانچ آٹھ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں۔

خیرپور کے کوٹ ڈیجی میں ملیریا سے 8 سالہ آصفہ اور وکیلہ، جبکہ ٹھری میرواہ میں گیسٹرو نے 3 سالہ بچی کی جان لے لی۔

فیض گنج میں گیسٹرو سے مزید تین افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔دوسری جانب ملیریا اور گیسٹرو کی بیماریوں کے خلاف ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

زندہ بچ جانے والے لوگ ایک اداس تصویر پیش کررہے ہیں، کیونکہ ان کے علاقوں میں طبی کیمپوں کی کمی کے باعث انہیں سہولیات اور صحت کی دیکھ بھال کا فقدان ہے۔

واضح رہے کہ خیرپور ضلع کے 70 دیہاتوں میں کم از کم 30 ہزار افراد اب بھی زمین کے چھوٹے چھوٹے حصوں پر محصور ہیں۔

مزید پڑھیں:فلور ملز مالکان کا حکومت سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

سکھر کی تحصیل صالح پیٹ میں، بچ جانے والوں کی ایک بڑی تعداد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہے۔ مٹیاری ضلع میں، حیدرآباد کے قریب، روہڑی کینال کے ساتھ کم از کم 20 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

Related Posts