خواتین کو بااختیار بنانے والے 5 شوزجو آپ کو ضرور دیکھنے چاہئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five best woman empowering dramas you should watch

ان دنوں ہمارے ٹیلی ویژن کی اسکرینوں پرسیریلز میں خواتین کو مظلوم دکھانا،شوہروں کی مار پیٹ یا سسرال والوں کی زیادتی کے مناظر عام ہیں لیکن ایسے میں کئی ڈرامے ایسے بھی ہیں جن میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں مضبوط کردار میں اسکرین پر پیش کیا جارہا ہے۔

یہ خواتین پر مبنی ڈرامے دیکھنے والوں کو یہ سبق دیتے ہیں کہ اپنے شوہروں ، سسرال والوں کی خدمت کرنے یا اپنے بچوں کی پرورش کے بجائے عورتوں کے دوسرے کردار بھی ہوتے ہیں اوران کے بھی عزائم اور جذبہ ہوتا ہے۔

درج ذیل فہرست میں کچھ انتہائی بااثر ڈرامے شامل ہیں جنہیں دیکھ کر معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کے حوالے سے احساس مزید گہرا ہوتا ہے اور آپ کو بھی یہ ڈرامے ضرور دیکھنے چاہئیں۔

1- یقین کا سفر۔یقین کا سفر ایک پاکستانی ڈراما سیریل ہے جسے ہم ٹی وی پر پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر 22 اگست 2019 میں نشرہوا ،اس کی کہانی تین عورتوں تین مختلف ثقافتوں کے گرد گھومتی ہے جس میں چند افراد جو ثقافتی طور پر مختلف ہیں ہیں انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں میں جنسی ہراسانی، ریپ سیاسی دباؤ او رناانصافی اور جہالت کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس ڈرامہ میں سجل علی نے مرکزی کردار کیا اور اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔

2- زندگی گلزار ہے۔
زندگی گلزار ہے ہم ٹی وی سے 30 نومبر 2012 کو نشر ہونا شروع ہوا،اس ڈرامہ کو مومنہ درید نے لکھا اورتخلیق کیا ہے۔کشف نامی ایک لڑکی جس کی ماں کواس کے باپ نے صرف اس بنیاد پر چھوڑدیا تھا کہ وہ اسے بیٹے کا سُکھ نہیں دے سکی،کشف کو اندر سے کمزور تو کردیتی ہے لیکن وہ اس کو اپنی پڑھائی پر اثرانداز نہیں ہونی دیتی۔اسی قابلیت کی بنا پر اسے پڑھائی مکمّل کرنے کے فورا بعد جلد ایک بڑے بزنس اسکول میں اسکالرشپ کے ساتھ نوکری مل جاتی ہے جبکہ کشف کی والدہ ایک ماں کے طور پر اسے کبھی کمزوری کا احساس نہیں ہونے دیا۔

3-اڈاری۔اڈاری پہلی مرتبہ ہم ٹی وی پر 10 اپریل 2016 کو نشر ہوا۔اس کو فرحت اشتیاق نے لکھا ہے اور مومنہ درید کے ساتھ مل کر اس ڈرامہ سیریل کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس ڈرامہ سیریل میں عروہ حسین، سعید، بشریٰ انصاری، سمعیہ ممتاز، مریم فاطمہ، ریحان شیخ، احسن خان اور فرحان سعیدنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔اڈاری پاکستانی معاشرے میں عورتوں کی سماجی اور اقتصادی پسماندگی پر مرکوز ہے، یہ ڈرامہ سیریل پاکستانی معاشرے میں بہت گہرے مسائل مثلاً چائلڈ لیبر اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر روشنی ڈالتا ہے۔

4- ایک تھی مریم۔پاک فضائیہ کی شہید افسر کی زندگی سے ماخوزٹیلی فلم ’’اِک تھی مریم‘‘کی کہانی معروف ڈرامہ نگارعمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات سرمدکھوسٹ نے دیں ۔ فلم کامرکزی کردارمعروف اداکارہ صنم بلوچ نے اداکیاجبکہ ذیلی کرداروں میں والدین کے کردار حنا خواجہ بیات اوربہروزسبزواری نے نبھائے ، مریم مختیارکی زندگی سے جڑے دیگرکرداروں میں بھی اداکاروں نے اپنے صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور رنگ بھرا ہے۔

5- ایک ہے نگار۔اک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی داستانِ حیات پر مبنی ٹیلی فلم نگار میں ماہرہ خان کو فوجی لباس میں ملبوس زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک خاتون اپنے خاندان کی واضح غیر یقینی صورتحال کے ساتھ پاک فوج میں شامل ہوتی ہےاورکس طرح اپنے خوابوں اورجذبے کے لیے لڑتی ہے اور اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہوئے قوم کی خدمت کرتی ہے۔ اس ٹیلی فلم کا پریمئر 23 اکتوبر 2021 کو ہوگا۔

Related Posts