امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلی دوا تیار کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلی دوا تیار کر لی
امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلی دوا تیار کر لی

واشنگٹن: امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے دنیا کی پہلی دوا تیار کر لی جس کے ٹرائلز کو حوصلہ افزا قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی میرک اینڈ کو نے دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا کے علاج کیلئے دوا تیار کی، ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کی پہلی دوا کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج قابلِ اطمینان اور حوصلہ افزا ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے دنیا کی سب سے پہلی تجرباتی دوا کے استعمال سے ہسپتالوں میں اموات کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے تاہم دوا کے بڑے پیمانے پر استعمال سے قبل مزید ٹرائلز کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ویکسینیشن کے عمل کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام کیلئے لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف ممالک نے پابندیاں عائد کرنا شروع کردیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ 

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا۔

 دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد گزشتہ روز سے فضائی سفر کرنے کیلئے نااہل قرار دے دئیے گئے،  شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کے فیصلے کے تحت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز میں خریدوفروخت کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر جمعہ کے روز سے پابندیاں نافذ

Related Posts