کراچی، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، سابق اے ایس آئی شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، سابق اے ایس آئی شہید
کراچی، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، سابق اے ایس آئی شہید

کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق اے ایس آئی نے جامِ شہادت نوش کر لیا جبکہ ان کا بیٹا اور خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر اے میں پیش آیا۔ ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ کے باعث سابق اے ایس آئی جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ناردرن بائی پاس پرزائرین کی بس کاٹرک سے تصادم، خاتون سمیت 2افرادجاں بحق

پولیس کا موٹر سائیکل لفٹرز کیخلاف آپریشن، ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

مقتول کا بیٹا اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ملزمان واردات کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے کےد وران کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔ فلیٹ میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی زندگی کی بازی ہارگئے۔

پولیس کو شبہ تھا کہ اے ایس آئی کے قتل میں ان کی دوسری بیوی اور سوتیلا بیٹا ملوچ ہیں۔ مقتول اہلکار طارق دوسری بیوی اور سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

مقتول پولیس اہلکار طارق اور اس کی دوسری بیوی اکثر لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ نتائج جلد سامنے آئینگے۔ 

Related Posts