شہرِ قائد میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں بجلی کی اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ہوا۔ کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کیے جانے والے مظاہرے کے دوران فائرنگ ہوئی۔
دہشتگردی کاخدشہ، صدرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کی جائیں۔خرم شیر زمان
کراچی، ناظم جوکھیو قتل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، تحقیقاتی ٹیم کا دورہ
نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 3 افراد زخمی ہوئے تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ فائرنگ کس نے کی؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جماعتِ اسلامی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واقعے کے متعلق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کی صاف و شفاف تحقیقات اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔
رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالرشید نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خرم شیر زمان نے کہا کہ صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا، دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر واقعے کی ہر سطح پر تحقیقات کی جائیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے 7 روز قبل صدر، کو آپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے سے متاثر ہونے والے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر مراد شیخ بھی موجود تھے۔