وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور کے نجی تھیٹر میں نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسٹیج، ٹی وی اور فلم کی اداکارہ خوشبو خان کے خلاف نازیبا ویڈیو کے معاملے پر مقدمہ درج کیا۔ لاہور کے نجی تھیٹرمیں رقاص کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کی گئی تھی۔
اجے دیوگن 2024 میں بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔کے آر کے
کیا ماہرہ خان کا ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے ختم ہونے والا ہے؟
کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھیٹر مالک کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں خوشبو، عمران شوکی، احمد اور کاشف چن کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا دعویٰ ہے کہ خفیہ موبائل کیمرے سے نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں۔ ملزم کاشف چن جس نے ویڈیوز بنائیں، ایف آئی اے کی حراست میں ہے جو گزشتہ 4سال سے اداکاری کر رہا تھا۔
شالیمار تھیٹر کے اداکار کاشف چن کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ موبائل فون چارجنگ کے بہانے اداکاراؤں کے کمروں میں رکھا جاتا تھا جس کے بعد ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ میں نے اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں۔
کاشف چن کے بیان کے مطابق خوشبو خان نے اسے معاوضہ دو گنا کرنے اور 1 لاکھ ایڈوانس لے کر دینے کا لالچ دیا جس پر نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جانے لگیں۔ خوشبو خان کاشف کو اپنے گھر بلا کر ویڈیوز حاصل کر رہی تھیں۔