عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ قطر میں سیکیوریٹی گارڈز کو جبری مزدوری کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں سیکیورٹی گارڈز ان منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن میں کچھ 2022 ورلڈ کپ سے منسلک ہیں، جو جبری مشقت کے مترادف اور ان کی شرائط کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کے ڈراز کی آفیشل قرعہ اندازی کے چند دن بعد شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں، انسانی حقوق کی تنظیم نے آٹھ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے 34 ملازمین کے تجربات کو دستاویزی شکل دی ہے۔
رپورٹ میں ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ بعض تارکین وطن کارکنوں نے مہینوں یا سالوں تک بغیر کسی دن کی چھٹی کے کام کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا شاہد آفریدی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں؟ اہم انکشاف