یاسرنواز کاعلیزے کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان، فیروزخان کا اداکارہ کی حمایت کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یاسر نواز اور علیزے شاہ کا ٹاکرا، فیروز خان اداکارہ کی حمایت کیلئے سامنے آگئے
یاسر نواز اور علیزے شاہ کا ٹاکرا، فیروز خان اداکارہ کی حمایت کیلئے سامنے آگئے

پاکستان ٹیلی ویژن سمیت متعدد ٹی وی چینلز کے معروف اداکار یاسر نواز کی علیزے شاہ پر تنقید اور دوبارہ ساتھ کام نہ کرنے کے اعلان کے بعد اداکار فیروز خان نے اداکارہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ میرا دل میرا دشمن نامی ڈرامہ سیریل میں اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ کام کرنا ایک مشکل تجربہ رہا اور میں آئندہ علیزے کے ہمراہ کام نہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔

معروف اداکار فیروز خان نے یاسر نواز کی گفتگو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بحیثیت اداکار علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوئی اور آئندہ بھی خوشی ہوگی اگر علیزے کے ساتھ اداکاری کا موقع ملے۔

اداکار فیروز خان نے کہا کہ علیزے شاہ  کا تعلق کسی فنکار گھرانے سے نہیں ہے جسے اپنے بل پر سب کچھ سیکھنا ہے۔قبل ازیں انڈسٹری کے بہت سے لوگوں نے مجھے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فیروز خان نے کہا کہ انڈسٹری میں بڑا نام اور بڑا مقام رکھنے والے فنکار علیزے شاہ جیسی اداکارہ کا نام لے کر ان پر تنقید کر رہے ہیں، جو ان کے سامنے بچی ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ جذباتی ہوجائے۔ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے بولڈ لباس پہن کر نئی تصاویر شیئر کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ایک موبائل فون کی افتتاحی تقریب میں فیروز خان کے ہمراہ بنائی گئی ویڈیو میں علیزے شاہ کو ایک ڈھیلی ڈھالی شرٹ پہنے دیکھا گیا جو مداحوں کو بے حد بولڈ اور حیا سوز محسوس ہوئی۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ نے بولڈ لباس پہن لیا، نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

Related Posts