کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اسے ہاتھ میں لے لے گا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اسے ہاتھ میں لے لے گا، شیخ رشید
کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اسے ہاتھ میں لے لے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن یہ بات اچھی طرح سے جان لے یہ وقت شورشرابے کا نہیں ہے۔ خطہ اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون ان کو ہاتھ میں لے لے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں صرف 20 سے 22 ماہ رہ گئے اس لیے اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

شیخ رشید احمد نے احتجاج کرنے والوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے احتجاج کے آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرتے ہوئے انہیں ہاتھ میں لے لے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق المدارس کے نام کھلا خط اور نئے بورڈز والوں سے کھلی باتیں

پاکستان میں کورونا کے 603 کیس رپورٹ ، مزید20 اموات

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے ، کسی نے کوئی غلطی کی تو ان کے لیے مسائل پیدا ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن افواہوں کے سہارے تحریک چلانا چاہتی ہے لیکن 10 سے 15 دن میں یہ افواہیں دم توڑ جائیں گی۔

Related Posts