مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہیں، شیخ رشید

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچایا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام سفید جھوٹ ہیں ہم انہیں مسترد کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ این ڈی ایس اور اسرائیل کی پاکستان کے خلاف تمام کوششیں شکست کھا گئی ہیں۔ اللہ کے فضل سے پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔

محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کررہے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران تمام علماء کرام عزادروں اور مجلس کے شرکاء کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ذاکرین اور دیگر مسالک کے علماء کرام محبت اور رواداری کو فروغ دیں، ملطب یہ ہے کہ کسے کے عقیدے کو چھیڑیں نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑیں نہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ داسوحملے کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیا ہے، افغانستان کی سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ نادرا کو چلانے کے لیے وزیراعظم سے گائیڈ لائنز لیں گے، تمام جعلی شناختی کارڈ کو ختم کر کے دو نمبر کارڈ بنانے والے تمام افسروں کو نادر اسے نکال دیں گے۔

نورمقدم قتل کیس سے متعلق کہا کہ کیس کے ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے،  فاٹا میں تھری جی اور فورجی کو دس محرم تک بند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رسجا انٹرمیڈیا آزادی ٹورنامنٹ، ہم ٹی وی، جیو، ڈان اور دنیا ٹی وی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں

Related Posts