وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے چل رہا ہے اب  تک مجموعی طور پر 13 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ گذشتہ 7 برسوں میں وفاق کی جانب  سے صوبہ سندھ کو کوئی نئی اسکیم نہیں دی گئی ۔ ان سے بات کرو ایسا لگتا ہے کہ بہرے لوگوں سے بات کررہا ہوں۔

ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3  میں کووڈ ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل 3 فروری 2021 میں شروع کیا گیا، کراچی میں اب تک 8 لاکھ لوگوں کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، اور تقریباً 90 فیصد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں یومیہ 2 لاکھ ویکسینیشن کرانے کا ہدف ہے، ہم نے تقریباً3 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کرنی ہے، پوری دنیا میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں، اگر ہم نے معمولات زندگی بحال کرنے ہیں تو شہریوں سے درخواست ہے کہ ویکسین لگوائیں، تمام دکانداروں کو ویکسینیشن کرانا ہوگی

اسکول کھولنے کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر سکول کھولنا ہے تو تمام اساتذہ کی ویکسینیشن ضروری ہے، ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکیں گے، ہم تمام فیصلے عوام کی بہتری کو دیکھتے ہوئے کریں گے، ٹاسک فورس کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔

وفاقی حکومت کی پالیسیز پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 7 برسوں میں سندھ کو کوئی نئی اسکیم نہیں دی گئی اور اس بار بھی بجٹ میں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ  کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو بالکل نظرانداز کردیا ہے، پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کے لیے وفاق نے پیسے دیئے، ہمیں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ترقی پر خوشی ہے، لیکن سندھ کے ساتھ ایسا سلوک کیوں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پانی کے معاملے کو اسمبلی میں لے کر گیا تھا تمام جماعتیں متفق تھی کہ سندھ سے زیادتی ہورہی ہے، لیکن حکومت کہہ رہی ہے پانی دیا جارہاہے آپ خود چوری کررہے ہیں، وزیراعظم سے کہا ہے یہاں ڈوپلیکیشن کا خطرہ ہے کیونکہ سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں کیا جارہا، پرامن احتجاج کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں طلباء کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

Related Posts