کورونا وائرس کے سائے: معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کوئٹہ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے سائے: معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کوئٹہ پہنچ گئے
کورونا وائرس کے سائے: معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت  ڈاکٹر ظفر مرزا آج کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر پیدا ہونےوالی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دورۂ کوئٹہ کا احوال بیان کرتے ہوئے معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کوئٹہ میں ان کی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات ہوئی۔

اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں نے فہم و فراست کے مالک وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ان کی باصلاحیت ٹیم سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق بلوچستان میں بہت سے اقدامات اٹھائے گئے، تاہم مزید اقدامات اٹھانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کراچی اور وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تصدیق کے بعد بلوچستان اور سندھ سمیت ملک بھر میں حکام وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہو گئے۔

ایک طرف سندھ حکومت نے کل اور آج یعنی دو روز کے لیے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا جبکہ بلوچستان  کی صوبائی حکومت نے بھی گزشتہ روز تعلیمی اداروں کو 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ اور بلوچستان  حکومتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار

Related Posts