لانگ مارچ کے دوران سرکاری گاڑیوں کے دہشت گردی میں استعمال کا خدشہ، حکمت عملی طے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے لانگ مارچ میں دہشتگردی کا امکان ظاہر کردیا، جس کے بعد ایمبولینس، فاٸربریگیڈ اور سرکاری گاڑیوں کو خصوصی چیک کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیاں دہشتگردی میں استعمال ہوسکتی ہیں، مشکوک گاڑیوں کی فوری اطلاع ضلع پولیس کو دینے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد پہنچ کر تحریک ختم نہیں ہوگی، الیکشن کے اعلان تک بیٹھیں گے، عمران خان

ٹریفک کی راونی برقرار رکھنے کے لیے مزید نفری بھی مانگ لی گی۔ 
راولپنڈی ٹریفک پولیس سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم شاہراہوں، ڈائیورژن پوائنٹس اور متبادل روٹس پلان بھی جاری کر دیا گیا۔

ٹریفک کی بہترین روانی اور شہریوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کےلئے سرکل و سیکٹر انچارجز ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سی ٹی او نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکل انچارج لانگ مارچ سے قبل اپنے ایریا کا معائنہ کر کے تمام انتظامات مکمل کر لیں۔

نوید ارشاد نے کہا کہ لانگ مارچ ڈیوٹی کے دوران تمام جوان پہلے سے زیادہ محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔ ہر طرح کے حالات میں شہریوں کو ہر ممکنہ ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔

Related Posts