اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ یعنی جولائی میں 458 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ٹیکس محصولات کاماہانہ ہدف 443 ارب روپے تھا۔
حکام کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی 2021 میں 417 ارب روپے اکھٹے کئے گئے تھے۔
ملک میں اشیائے خورد و نوش کا درآمدی حجم ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گیا