شرمناک واقعہ، باپ نے 20روز کی بچی فروخت کردی، ملزم خریدار سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرمناک واقعہ، باپ نے 20روز کی بچی فروخت کردی، ملزم خریدار سمیت گرفتار
شرمناک واقعہ، باپ نے 20روز کی بچی فروخت کردی، ملزم خریدار سمیت گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان میں شرمناک واقعے پر انسانیت لرز کر رہ گئی، باپ نے 20 روز کی بچی کو فروخت کردیا۔ لیویز فورس نے ملزم کو خریدار سمیت حراست میں لے کر بچی کو بازیاب کرا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پیش آیا۔ مٹھا خان نامی شخص نے اپنی بیٹی نور بانو کو ماں سے چھین کر فروخت کردیا جبکہ بچی کی پیدائش کو ابھی 20 ہی روز گزرے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پریانتھا قتل کیس، 18 ملزمان کا 15 روزہ ریمانڈ منظور

پسند کی شادی، لڑکی کی ماں نے داماد کو قتل کروادیا

کوہلو کے علاقے کنل میں ایک خاتون کی درخواست پر لیویز نے کارروائی کی۔ خاتون کا اپنی درخواست کے متن میں کہنا تھا کہ ان کی 20 روز کی بچی کو ان کے شوہر مٹھا خان نے ماں سے چھین لیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ مٹھا خان نے زمان خان نامی شخص کو اپنی بیٹی 2لاکھ روپے کے عوض فروخت کردی جس پر لیویز نے کنل میں کارروائی کی اور بچی کے والد اور خریدار کو گرفتار کرلیا۔

لیویز کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بچی بازیاب کرا لی گئی ہے۔ ملزمان نے 20 روزہ بچی کی خریدوفروخت کا جرم کیا ہے جس پر سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ 

Related Posts