اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر کے والد کو دل کا دورہ پڑ گیا، فیصل واؤڈا نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ ابھی ابھی والد صاحب کو ہارٹ اٹیک کی اطلاع ملی۔ انہیں فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کیاجارہا ہے۔
ابھی ابھی والد صاحب کو ہارٹ اٹیک کی اطلاع ملی، انہیں فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے، میں خود صبح پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوں گا! آپ سب سے والد صاحب کی صحت اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاووں کی درخواست ہے!
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) January 17, 2022
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں صبح پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوجاؤں گا۔ آپ سب سے والد صاحب کی صحت اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
فیصل واؤڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر