ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز انتقال کر گئے
ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز انتقال کر گئے

پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکٹر اور ٹاک شو کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 86سال تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر پی ٹی وی اسپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ 19ویں پی ایم اے لانگ کورس سے میرے والد لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز 86برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

گلوکارہ زیب بنگش کا نیا گانا تم ساتھ ہو ریلیز کردیا گیا

اجے دیوگن 2024 میں بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔کے آر کے

ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر نعمان نیاز نے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز صرف والد نہیں تھے بلکہ وقار اور ایمانداری کے اعلیٰ ترین معیارات کے حامل انسان تھے جو انسانیت کے حقیقی مرتبے پر فائز تھے۔

اپنے والد کے انتقال پر شدتِ غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ میں اپنے والد کے بغیر کھوکھلا ہوگیا ہوں اور تصور بھی نہیں کرسکتا کہ لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز ہمیں چھوڑ کر دارِ فانی کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔ 

انتقال سے قبل ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد کے بیمار اور زیرِ علاج رہنے کا انکشاف بھی سامنے آیا۔ ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ میں گھر واپسی کی پرواز میں سوار ہونے کا منتظر ہوں جبکہ میرے والد وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ٹوئٹر پیغام سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز شدید بیمار ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج تھے۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ میرے والد وہ شخص ہیں، جنہون نے بدحالی پر قابو پانے میں میری بہت مدد کی۔ 

والد کی صحت کی خرابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھاکہ میں کوئی مضبوط انسان نہیں بلکہ ایک کمزور اور گمراہ شخص ہوں جو آپ سے دعاؤں کی درخواست کر رہا ہے۔ چاہے آپ مجھ سے نفرت کریں، میرے والد ایک معصوم انسان رہے ہیں۔ 

 

Related Posts