جعلی کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ:26 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ:26 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا
جعلی کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ:26 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

اسلام آباد: کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ رکھنے والے 26مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 26 مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے باعث آف لوڈ کردیا گیا، 26 مسافروں نے ائیر بلیو کی پرواز پی اے 2744 سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہونا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے باعث مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے، نجی ایئرلائن کے اسٹاف کی غفلت کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری کئے جاچکے تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

واضح رہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بورڈنگ کارڈ جاری ہونے سے قبل چیک کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے رکھا ہے۔جبکہ آج سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Related Posts