پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفادات کو فروغ دینا چاہتا ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفادات کو فروغ دینا چاہتا ہے، آرمی چیف
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفادات کو فروغ دینا چاہتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے مختلف شعبہ جات میں باہمی مفاد کے تحت تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) ملاقات کی۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین سے اپنے تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہم مختلف شعبہ جات میں باہمی مفاد کے تحت تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا

Related Posts