ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء میں گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، جب کہ گروپ ٹو سے اب تک پاکستان سیی فائنل میں پہنچ پایا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دیدی اس کے باوجود سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ سکا، جس کے بعد گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نہ صرف 8 پوائنٹس حاصل کرلیے تھے بلکہ اپنا رن ریٹ بھی جنوبی افریقا سے بہتر کرلیا تھا جس کے بعد جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ اہمیت اختیار کرگیا تھا اور سیمی فائنل میں رسائی کی دوڑ میں تینوں ہی ٹیمیں شامل تھیں۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے 87 رنز بنانے تھے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

اس کے علاوہ ساؤتھ افریقا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 58 رنز کی جیت درکار تھی اور انگلینڈ کو 131 رنز تک محدود کرنا تھا جس میں جنوبی افریقا ناکام ہوا اور سیمی فائنل سے باہر ہوگیا۔

Related Posts